: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مکہ مکرمہ،19مئی(ایجنسی) مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں اور قانون نافذ کرنے ادارے ہائی الرٹ کی تیاری کررہے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں رمضان کے دوران دنیا بھر سے معتمرین کی بڑی تعداد میں آمد ہوگی اور اس کے پیش
نظر سعودی پولیس مسجد الحرام کے اندر اور اس کے باہر لوگوں کے ہجوم کو منظم رکھنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو تیار ہے۔ مسجد الحرام میں سکیورٹی فورسز کے ایک لاکھ 80 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ان میں حج اور عمرے کے لیے فورسز ،مسجد الحرام کی پولیس ،مکہ پولیس اور الحرمین الشریفین کی پریزیڈینسی کی سکیورٹی کے اہلکار شامل ہیں۔